شام نے ترکی کے مسافر طیاروں پر پابندی لگا دی

شامی حکومت نے ترکی کے مسافر بردار طیاروں پر شامی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے


ویب ڈیسک October 14, 2012
شامی حکومت نے ترکی کے مسافر بردار طیاروں پر شامی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ترکی کے مسافر طیاروں پر شام کے فضائی حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔


شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے ترکی کے مسافر بردار طیاروں پر شامی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے، یہ فیصلہ بدھ کے روز ترکی کی جانب سے شامی ایئر لائن کے مسافر طیارے کو ماسکو سے دمشق جاتے ہوئے انقرہ میں اترنے پر مجبور کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں