شام نے ترکی کے مسافر طیاروں پر پابندی لگا دی
ترکی کے مسافر طیاروں پر شام کے فضائی حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے ترکی کے مسافر بردار طیاروں پر شامی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے، یہ فیصلہ بدھ کے روز ترکی کی جانب سے شامی ایئر لائن کے مسافر طیارے کو ماسکو سے دمشق جاتے ہوئے انقرہ میں اترنے پر مجبور کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔