امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین کی ملالہ پر حملے کی مذمت

پاکستان میں ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مائیکل ڈوڈ مین۔


ویب ڈیسک October 14, 2012
پاکستان میں ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مائیکل ڈوڈ مین۔ فوٹو: ایکپریس

امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


انہوں نے ملالہ پر حملے کو آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا، معروف امریکی صحافی ڈینئیل پرل کی یاد میں 11ہویں میوزک ڈے کے موقع پر کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں صحافیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان صحافیوں کے لئے ایک مشکل ملک ہے، امریکا کے پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات معیشت، تعلیم اور دیگر تمام شعبوں کے ساتھ ساتھ ثقافت میں بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں