اسلام راہبوں کے قتل کی بھی اجازت نہیں دیتا تو خودکش حملہ جہاد کیسے ہو سکتا ہے امام کعبہ

نمازجمعہ ادا کرنے والے نمازی کو مسجد میں کس بنیاد پرقتل کیاجا سکتا ہے؟ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ


این این آئی June 14, 2015
اگرمسجد میں نمازیوں کا قتل جائز قراردے دیاجائے تو پھر پیچھے کیا باقی رہ جاتا ہے، امام کعبہ۔ فوٹو : فائل

مسجدالحرام کے امام اورخطیب ڈاکٹرصالح بن عبداﷲ الحمید نے کہا ہے کہ ہمارے مذہب میں تو گرجوں میں راہبوں کو قتل کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے تو پھر نماز جمعہ ادا کرنے والوں پرخودکش حملہ کرنا جہاد کیسے ہوسکتا ہے۔

استقبال رمضان کے موضوع پربات کرتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے جوکوئی مسجد میں داخل ہوگیا وہ محفوظ ہے، نمازجمعہ ادا کرنے والے نمازی کو مسجد میں کس بنیاد پرقتل کیاجا سکتا ہے؟ اگرمسجد میں نمازیوں کا قتل جائز قراردے دیاجائے تو پھر پیچھے کیا باقی رہ جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں