ایکسپریس میڈیا گروپ کی 2روزہ ایجوکیشن اینڈکیریئر ایکسپو کاآغاز

یکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپومیں نامورتعلیمی اداروں کے علاوہ اسپانسرزنے بھی اسٹالز لگائے ہیں


Staff Reporter June 14, 2015
کراچی میں ہونے والی ایکسپریس ایجوکیشن اینڈکیریئر ایکسپومیں 72اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

ایکسپریس میڈیاگروپ کے تحت 2روزہ ''ایکسپریس ایجوکیشن اینڈکیریئر ایکسپو'' کاہفتے کوآغاز ہوگیا۔ افتتاح کے ساتھ ہی طلباوطالبات کاجم غفیر ایکسپوسینٹر میں امڈآیا۔ ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپومیں نامورتعلیمی اداروں کے علاوہ اسپانسرزنے بھی اسٹالز لگائے ہیں جس پراعلیٰ تعلیم کے حوالے سے معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

ایکسپوسینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپوکا افتتاح کمشنرکراچی شعیب صدیقی نے سرخ فیتہ کاٹ کرکیا جبکہ اس موقع پرآکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی پاکستان میں سربراہ امینہ سید، روزنامہ ایکسپریس کراچی کے ایڈیٹرطاہرنجمی، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ ایکسپریس میڈیاگروپ کامران احمد ودیگر بھی موجود تھے۔ نمائش کے افتتاح کے بعداپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کمشنرکراچی شعیب صدیقی نے ایکسپریس میڈیاگروپ کی اس کاوش پرگروپ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایکسپریس منیجمنٹ کی سوچ قابل تعریف ہے۔

ایک ایسے وقت میںجب طلباانٹر کے امتحانات سے فارغ ہوکر موسم گرماکی تعطیلات گزارتے ہیں اوراپنی اعلیٰ تعلیم وپیشہ ورانہ مستقبل کیلیے فکرمند ہوتے ہیں توایسے وقت میں ایکسپریس نے شہرکے طلباکیلیے ایساپلیٹ فارم مہیا کیاہے جس میںانھیں ایک ہی چھت کے نیچے تمام بڑے اوربہترین تعلیمی اداروں میں پیش کیے جانے والے گریجویٹ پروگرام اور اسکالرشپس کے حوالے سے مفیدمعلومات مل سکتی ہیں۔ اس نمائش سے ایکسپریس میڈیاگروپ نے یہ ثابت کیاہے کہ اس کی نظراپنی صحافتی ذمے داریوں کے ساتھ ساتھ سماجی ذمے داریوںکی طرف بھی ہے۔ یہ نمائش طلباوطالبات اوراعلیٰ تعلیمی اداروں کے مابین رابطے کااہم ذریعہ ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ نوجوان ہماراسرمایہ ہیں اورایکسپریس نے نوجوانوں کوتعلیم سے جوڑنے اوراچھا شہری بننے کاموقع فراہم کیاہے۔ شعیب صدیقی کاکہنا تھاکہ عمومی طورپر طلبااور ان کے والدین کویہ معلوم نہیں ہوتاکہ وہ اعلیٰ تعلیم کیلیے کس پیشے کاانتخاب کریں اوراس پیشے سے منسلک ہونے کیلیے کس یونیورسٹی یاانسٹی ٹیوٹ میں اچھے تدریسی پروگرام پیش کیے جارہے ہیں جبکہ بعض اوقات تعلیمی اداروں میں مستحق طلباکیلیے اسکالرشپس توموجود ہوتی ہیں ۔

تاہم یونیورسٹی اورطلبا کے مابین باہمی ربط کے فقدان کے سبب یہ اسکالرشپس ضائع ہو جاتی ہیں۔ کمشنرکراچی نے ایکسپریس کی جانب سے نمائش کے انعقادکو ''صدقہ جاریہ'' قراردیا۔ آخرمیں ایکسپریس میڈیاگروپ کے ڈائریکٹرمارکیٹنگ کامران احمدنے کمشنرکراچی شعیب صدیقی جبکہ روزنامہ ایکسپریس کراچی کے ایڈیٹر طاہرنجمی نے آکسفورڈیونیورسٹی پریس کی سربراہ امینہ سیدکو ایکسپریس ایجوکیشن اینڈکیریئر ایکسپوکی یادگاری شیلڈپیش کی۔ شوبز رپورٹرکے مطابق کراچی میں ہونے والی ایکسپریس ایجوکیشن اینڈکیریئر ایکسپومیں 72اسٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ 40مختلف ملکی وغیرملکی جامعات، ماہرین تعلیم، کیریئرکے حوالے سے مشاورتی کمپنیاں اورناشرین نے طلباو طالبات اوران کے والدین کوتعلیم وکیریئر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

ایکسپریس کے اسسٹنٹ مارکیٹنگ منیجر محمدطلحہ نے کہا کہ یہ ایکسپریس گروپ کی پانچویں جبکہ کراچی کی دوسری ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپوہے۔ اسلام آبادمیں پہلی بارپاک چائنا فرینڈ شپ سینٹریں اس تعلیمی نمائش کاانعقاد کیاگیا تھاجس میں ہزاروں طلباو طالبات نے شرکت کی۔ نمائش میں آنیوالے طلباو طالبات کاکہنا تھاکہ ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے ایکسپریس ایجوکیشن اینڈکیریئر ایکسپو ایک اہم سماجی خدمت ہے جس سے طلباکو اپنے کیریئرکے انتخاب کے حوالے سے ایک ہی چھت کے نیچے معلومات حاصل کرنے کی سہولت فراہم ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ'' ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو، ایکسپوسینٹر کراچی کے 2مختلف ہالزمیں شروع کی گئی ہے۔

ایک ہال میں جامعات اورانسٹی ٹیوٹ کے علاوہ پبلشرکے اسٹالزہیں جبکہ دوسرے ہال میں شہرکی مختلف نجی وسرکاری جامعات اورانسٹی ٹیوٹس کے طلباکی ہم نصابی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپو میں برٹش کونسل، لیڈرشپ کالج نیٹ ورک، آرایم ٹی انٹرپرائز یونیورسٹی پلیسمنٹ سروس، کیسبٹ، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، میری ٹوریس ایجوکیشن نیٹ ورک، نذیرحسین یونیورسٹی، بقائی میڈیکل یونیورسٹی، سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی اورفاطمہ جناح میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کے علاوہ دیگرتعلیمی اداروںکے اسٹالزپر لگائے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔