بجٹ اجلاس میں قائم علی شاہ گہری نیند کے مزے لیتے رہے

اے سی بند ہونے کی وجہ سے اراکین اسمبلی کا برا حال ہوگیا اور بعض ارکان گرمی سے تنگ آکر ہال سے باہر چلے گئے


Monitoring Desk June 14, 2015
اے سی بند ہونے کی وجہ سے اراکین اسمبلی کا برا حال ہوگیا اور بعض ارکان گرمی سے تنگ آکر ہال سے باہر چلے گئے۔ فوٹو : فائل

سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ گہری نیند کے مزے لیتے رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجٹ کی مشکل زبان اور تکنیکی اصلاحات سے بور ہونے والے ارکان اسمبلی اپنے موبائل فونز سے کھیل کر وقت پاس کرتے رہے جبکہ اے سی بند ہونے کی وجہ سے اراکین اسمبلی کا برا حال ہوگیا اور بعض ارکان گرمی سے تنگ آکر ہال سے باہر چلے گئے، خواتین کا میک اپ گرمی اور پسینے سے اتر گیا۔ اس ساری کارروائی کے دوران وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی نیند پوری کرتے نظر آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں