عالمی عدالت انصاف کا جنوبی افریقا سے سوڈانی صدر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

سوڈانی صدر عمر البشیر جنگی جرائم میں مطلوب ہیں لہذا جنوبی افریقا کی حکومت انہیں فوری طور پر گرفتار کرے، آّئی سی سی


ویب ڈیسک June 14, 2015
سوڈانی صدر افریقین یونین کے اجلاس میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا میں ہیں۔ فوٹو: فائل

عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقا سے ڈارفر میں لاکھوں انسانوں کے قتل میں ملوث سوڈانی صدر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افریقین یونین کے اجلاس میں شرکت کے آئے سوڈانی صدر عمر البشیر جنگی جرائم میں مطلوب ہیں اور ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں لہذا جنوبی افریقا کی حکومت انہیں فوری طور پر گرفتار کرے۔ دوسری جانب جنوبی افریقا کی حکومت کا موقف ہے کہ سوڈانی صدر کو اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ طور پر دعوت دی گئی تھی لہذا ہم انہیں گرفتار نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ سوڈانی صدر پر الزام ہے کہ ان کی مسلح ملیشیا جنوبی سوڈان میں 2009 سے اب تک ساڑھے 4 لاکھ لوگوں کا قتل عام کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔