راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے پر کام کرنے والے درجنوں ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو حنیف عباسی کے گھر کے باہر دھرنا اور میٹرو بس سروس کو بند کردیں گے، ملازمین کا اعلان


ویب ڈیسک June 14, 2015
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے کا افتتاح رواں ماہ ہی وزیر اعظم نواز شریف نے کیا ہے۔ فوٹو: فائل

میٹرو بس سروس کے منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین نے نجی کمپنی کی طرف سے 3 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر میٹرو بس سروس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں نے احتجاج کے دوران کہا کہ میٹرو منصوبے میں کام کرنے والی نجی کمپنی نے 3 ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ ایک جانب لوگ آرام دہ بسوں پر سفر کرتے ہیں اور ان کے گھر والے سٹرکوں پر دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ منصوبے کے سربراہ حنیف عباسی ان کا فون تک نہیں اٹھاتے اور اگر ان کے گھر جائیں تو ملازمین جھوٹ بول کر ٹال دیتے ہیں۔ اگر نجی کمپینی نے ان کی تنخواہیں ادا نہ کی تو وہ حنیف عباسی کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے اور میٹرو بس سروس کو بند کردیں گے۔

واضح رہے کہ 40 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بننے والی راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے کا افتتاح رواں ماہ ہی وزیر اعظم نواز شریف نے کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |