ایک ساتھ روزہ اورعید منانے کے لئے وفاق کاپختونخواحکومت سے رابطہ

رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کیلئے مسجد قاسم خان کے مہتمم سے بھی رابطہ کیا جائے گا، سردار یوسف


ویب ڈیسک June 14, 2015
رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کیلئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے چاروں صوبائی حکومتوں اور علمائے کرام سے مشاورت شروع کردی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q50/q50.webp

https://img.express.pk/media/images/sardar-yousuf/sardar-yousuf.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے ملک بھر میں رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزیر اوقاف حاجی حبیب الرحمان سمیت چاروں صوبائی حکومتوں اور علمائے کرام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا کہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کے حوالے سے تمام مسالک کے علماء کا جلد اجلاس بلایا جائے گا اور ان سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔

https://img.express.pk/media/images/q118/q118.webp

سردار یوسف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تمام مسالک کے علمائے کرام سے بھی مشاورت کی جائے گی جب کہ مسجد قاسم خان کے مہتمم سے بھی رابطہ کر کے ان سے مشاورت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q411/q411.webp

https://img.express.pk/media/images/moon/moon.webp

رمضان المبارک كا چاند ديكھنے كے لئے مركزی رويت ہلال كميٹی كا اجلاس 17جون كو محكمہ مو سميات كراچی كی عمارت ميں منعقد ہوگا۔زونل اور ڈسٹركٹ رويت ہلال كميٹی كا اجلاس وزارت مذہبی امور جب كہ ديگر زونل اور ڈسٹركٹ رويت ہلال كميٹيوں كے اجلاس ان كے متعلقہ مقامات پر اسی تاريخ اور وقت پر منعقد ہوں گے۔ رمضان المبارک كا چاند ديكھنے كا حتمی اعلان چيئرمين مركزی رويت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |