سکھر جمعیت علماء اسلام کی اسلام زندہ باد کانفرنس آج متوقع ملک بھر سے قافلوں کی آمد

انتظامیہ کی جانب سے جے یو آئی کے 5 ہزار رضاکار بھی سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔


ویب ڈیسک October 14, 2012
انتظامیہ کی جانب سے جے یو آئی کے 5 ہزار رضاکار بھی سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

جمعیت علماء اسلام کی اسلام زندہ باد کانفرنس آج منعقد کی جارہی ہے ، سندھ سمیت ملک بھر سے قافلوں کی آمد شروع۔

سکھر میں ایئرپورٹ روڈ کےقریب میدان کو اسلام زندہ باد کانفرنس کیلئے جلسہ گاہ بنایا گیا ہے، کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل ہیں، جلسہ گاہ کے اطراف مولانا فضل الرحمان سمیت پارٹی رہنماؤں کی تصاویر، بینر اور جھنڈے آویزاں کے گئے ہيں، سندھ سمیت دیگر صوبوں سے قافلوں کی آمد شروع ہوگئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے جے یو آئی کے 5 ہزار رضاکار بھی سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

کانفرنس سے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر رہنما اور علما خطاب کریں گے، جے یو آئی کے مرکزی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ سندھ کی تاریخ کی سب سے بڑی کانفرنس ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں