جارجیا میں سیلاب نے تباہی مچادی خونخوار جانور چڑیا گھر سے فرار

سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے


ویب ڈیسک June 15, 2015
دارالحکومت تبلسی میں سیلاب کے باعث 11 لاکھ آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ فوٹو: ڈیلی میل

ISLAMABAD/ KARACHI: جارجیا کے دارالحکومت میں شدید بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی جبکہ چڑیا گھر سے خونخوار درںدوں سمیت کئی جانور فرار ہوگئے۔



جارجیا میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث آنے والے سیلاب نے دارالحکومت تبلسی میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ حکومت نے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی اور فلاحی اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔



سیلاب کے باعث چڑیا گھر کے پنجروں کی باڑیں بہنے سے 6 شیر، 6 چیتے، 13 بھیڑیئے، مگر مچھ اور دریائی گھوڑے چڑیا گھر سے فرار ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث کم ازکم 60 چھوٹے بڑے جانور چڑیا گھر سے فرار ہوئے جن میں سے زیادہ تر بارشوں اور تودوں سے ہلاک ہوچکی ہے۔



فرار ہو کر زندہ بچ جانے والے جانوروں کو چڑیا گھر اور دیگر امدادی تنظیموں کا عملہ گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تلاش کررہا ہے۔



واضح رہے کہ جارجیا کے دارالحکومت تبلسی میں گزشتہ روز بارش اور ہواؤں کے پہاڑوں سے آنے والا پانی ایک سیلابی ریلے کی صورت اختیارکرگیا تھا جس سے شہر کی 11 لاکھ آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |