ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار لاڑکانہ کا پارہ 46 ڈگری پر پہنچ گیا

شدید گرمی کےبعد پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری نے موسم تبدیل کردیا


ویب ڈیسک June 14, 2015
سکھر میں 43، پنجگور 41 اور حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا فوٹو: فائل 

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم کئی علاقوں میں سہہ پہر کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ سب سے زیادہ گرمی دادو، لاڑکانہ اور سیہون میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رحیم یار خان، خیرپور اور سکھر میں 43، پنجگور 41، ڈیرہ غازی خان، حیدرآباد، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں 40، پشاور اور بہاول پور میں 39، لاہور 36، ملتان، راولپنڈی اور اسلام آباد 35 جب کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شدید گرمی کے بعد سہہ پہر کو موسم نے کروٹ لی، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم تبدیل کردیا۔ کئی مقامات پر ژالہ باری سے کھڑی فصلوں، آم کے باغات اور کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔