بھارت میں آم توڑنے پر17 سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا

ملزمان نے گھر میں گھس کر 17 سالہ کومل کو اکیلا پاکر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد تیل جھڑک کرآگ لگادی۔


ویب ڈیسک June 14, 2015
17 سالہ معصوم کومل کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکی۔۔ فوٹو:فائل

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں صرف باغ سے آم توڑنے پر زمیندار نے 17 سالہ لڑکی کو زندہ جلادیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پورکے گاؤں کشن میں 17 سالہ لڑکی کومل باغ سے آم توڑ کر گھر پہنچی تو زمیندار رمیش کماراوراس کی اہلیہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اس پر مٹی کا تیل جھڑک کرآگ لگا دی جب کہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔ 17 سالہ معصوم کومل کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ کومل نے جب باغ سے آم توڑا تو زمیندارنے اسے پکڑ لیا تاہم اِس نے اُس وقت تو کچھ نہیں کہا لیکن دوسرے دن اپنی بیوی اوردیگر ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کے گھر پہنچا جہاں انہوں نے کومل کو گھرمیں اکیلا پاکرپہلے اسے زد وکوب کیا جس کے بعد اس پرتیل جھڑک کرآگ لگا دی۔ پولیس نے لڑکی کو زندہ جلانے کے الزام میں رمیش کمار اور اس کی بیوی کو گرفتارکرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔