ملالہ کے لئے لاہور کے مختلف گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد

کیتھڈرل چرچ میں بچوں ملالہ کے لئے شمعیں روشن کیں اور دعائیہ گیت گائے


ویب ڈیسک October 14, 2012
کیتھڈرل چرچ میں بچوں ملالہ کے لئے شمعیں روشن کیں اور دعائیہ گیت گائے۔ فوٹو فیس بک

لاہور: ملالہ یوسف زئی کےلئے مختلف گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔

ملالہ کی جلد صحت یابی کے لئے مسیحی برادری کی جانب سے مختلف گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں جس میں مسیحی برادری نے معمول کی عبادت کے علاوہ خصوصی دعائیں مانگیں،کیتھڈرل چرچ میں بچوں ملالہ کے لئے شمعیں روشن کیں اور دعائیہ گیت گائے،بچوں کا کہنا تھا کہ وہ ملالہ کی صحت یابی کے لئے دعا گوہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں