دپیکا اورکنگنا کے انکار کے بعد پرینیتی فلم ’’سلطان‘‘ میں سلمان خان کے مدمقابل کاسٹ

پرینیتی سے پہلے اس کردار کی آفردپیکا اورکنگنا کو کی گئی جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک June 14, 2015
فلم میں سلمان خان باکسر اورپرینیتی خاتون باکسر کے کردار میں نظر آئیں گی، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹارسلمان خان اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا یش راج فلمزپروڈکشن کے بینر تلے بننی والی فلم''سلطان'' میں جلوہ گرہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان کی نئی فلم''سلطان'' میں مدمقابل کردار کے لیے اداکارہ دپیکا پڈوکون اوربالی ووڈ کوئین کنگنارناوت کے انکار کے بعدقرعہ فال اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے نام نکلا لہذااب دونوں اسٹارز پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے۔ فلم ''سلطان'' میں اداکارہ پرینیتی چوپڑاخاتون باکسر کے کردار میں نظر آئیں گی اور اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے انہوں نے باقاعدہ تربیت لینا شروع کردی ہے جب کہ سلمان خان فلم میں باکسر کے کردار میں نظرآئیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔