چین کا آواز کی رفتار سے تیز سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

میزائل جوہری اورروایتی ہتھیارلےجانےکیساتھ امریکی دفاعی نظام کی نظرمیں آئےبغیرہدف تک کامیابی سےپہنچنےکی صلاحیت رکھتا ہے


ویب ڈیسک June 14, 2015
چین کا گزشتہ 18 ماہ میں آواز کی رفتار سے 10 گنا ذیادہ تیز میزائیل کا یہ چوتھا تجربہ ہے،فوٹو:فائل

چین نے جوہری اسلحہ لے جانے والے آواز سے تیز رفتار سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جب کہ امریکا نے اس پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی میں اضافے کی وجہ قراردیا ہے۔

چینی وزارت دفاع نے جوہری اسلحہ لے کر جانے والے سپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی اپنی حدود میں کیا گیا یہ تجربہ سائنسی اور تحقیقی تھا جو کہ طےشدہ وقت پر کامیابی سے مکمل کرلیا گیا جب کہ اس کے کوئی مخصوص اہداف نہیں تھے، پیپلز لبریشن آرمی چائنا کا گزشتہ 18 ماہ میں آواز کی رفتار سے 10 گنا ذیادہ تیز میزائل کا یہ چوتھا تجربہ ہے۔

دوسری جانب ایک چینی اخبارکے مطابق فوجی مبصرین نے چین کے اس اقدا م کو جنوبی بحیرہ چین میں امریکا کی جانب سے مسلسل کی جانے والی مداخلت کا ردعمل قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپر سونک میزائل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جوکہ جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کے ساتھ امریکی دفاعی نظام کی نظر میں آئے بغیر ہدف تک پہنچنے کے بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی بحیرہ چین پر امریکا اور چین کے درمیان گزشتہ کافی عرصے سے کشیدگی پائی جاتی ہے اورچین جنوبی بحیرہ چین میں اپنی عسکری سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے،چین تقریباً تمام علاقے پر اپنا دعویٰ کرتا ہے جب کہ خطے کے دیگر ممالک بھی اس حصےکے دعویدار ہیں، گذشتہ مہینوں کے دوران سپریٹلی جزائر میں چین کی جانب سے ریتیلی چٹانوں پر مصنوعی جزائر بنانے کی تصاویر سامنے آئی تھیں جس کے بعد امریکا ور چین کے درمیان جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔