بھارت اور بنگلادیش کے درمیان واحد ٹیسٹ ہارجیت کے فیصلے کے بغیرختم

بھارت نے پہلی اننگز میں 462 رنز بنائے جب کہ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 256 اوردوسری اننگز میں 23 رنز بنائے۔


ویب ڈیسک June 14, 2015
بھارت نے پہلی اننگز میں 462 رنز بنائے جب کہ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 256 اوردوسری اننگز میں 23 رنز بنائے۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جانے والا واحد ٹیسٹ میچ ہار جیت کے نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا۔

خان صاحب عثمان علی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث متاثرہوتا رہا اور آخری روز میزبان ٹیم نے 23 رنز بنائے تھے کہ میچ ڈرا کردیا گیا۔ مہمان بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپننگ بلے باز شیکردھاون اور مورالی وجے نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 283 رنز جوڑے، دھاون 173 اور مورالی وجے 150 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 462 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کردی۔ جس کے بعد بنگلادیش کی پوری ٹیم 256 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جب کہ دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 23 رنز بنائے۔

میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے شیکر دھاون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔