خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتیں بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہ کرسکیں
اپوزیشن جماعتوں نے حتمی فیصلے لئے کل دوپہر 12 بجے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا 483 ارب روپے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا جب کہ اپوزیشن جماعتیں بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ پر تذبذب کا شکار ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں کوئی فیصلہ نہ کرسکیں۔ جمعیت علما اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ پر زور دیا جارہا ہے جب کہ دیگر جماعتوں میں اجلاس میں شرکت کر کے احتجاج ریکارڈ کرانے کی تجویز دی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بجٹ اجلاس پر حتمی فیصلہ سامنے نہ آنے پر کل دوپہر 12 بجے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا گیا۔