آپریشن ضرب عضب کے شہدا کی عظیم قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی نواز شریف

قوم شہدا اوران کے لواحقین کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھے گی،وزیراعظم کی ضرب عضب کوایک سال مکمل ہونےپرقوم کومبارکباد


ویب ڈیسک June 14, 2015
قوم شہدا اوران کے لواحقین کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،وزیراعظم کی آپریشن ضرب کوایک سال مکمل ہونے پرمبارکباد. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا مظہر ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q213/q213.webp

https://img.express.pk/media/images/operation/operation.webp

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرخطر محاذ پر لڑکر شہید ہونے والے جوانوں نے اپنے آج کو قوم کے مستقبل پر قربان کیا قوم شہدا اور ان کے لواحقین کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے، پاکستان کامیابی سے دہشت گردی کا قلع قمع کر رہا ہے جس مقصد کے لئے بیٹوں، شوہروں اور بھائیوں کی قربانی دینے والوں کے شکر گزار ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q311/q311.webp

https://img.express.pk/media/images/asif/asif.webp

اپنے ایک بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے مستقبل کے لئے اپنا آج قربان کردیا، شہداء کے خاندانوں نے عظیم قربانیاں دیں، قوم پاک فوج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا ایک سال "فتح کا سال" ہے اور دہشت گردوں کے خلاف یہ آپریشن اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے.

واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک 2 ہزار763 دہشت گرد ہلاک اوران کے 837 ٹھکانے تباہ کرتے ہوئے 253 ٹن بارودی مواد برآمد کیا جاچکا ہے جب کہ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے 347 افسر اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔