دمشق كے قريب كار بم دھماكا بچی اور2 خواتين سميت 8 افراد ہلاک

دمشق كے قريب كار بم دھماكے ميں ایک بچی اور دو خواتين سميت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


October 14, 2012
دمشق كے قريب كار بم دھماكے ميں ایک بچی اور دو خواتين سميت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

بم دھماكے ميں ایک بچی اور دو خواتين سميت 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی۔


خبررساں ايجنسی كے مطابق كار بم دھماكا دمشق اور حمص كو ملانے والی شاہراہ پر واقع قصبے ميں ہواجس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، زخميوں كو طبی امداد كيلئے مقامی اسپتالوں ميں منتقل كر ديا گيا، زخمیوں ميں بعض کی حالت نازک ہے جس كی وجہ سے ہلاكتوں ميں اضافہ كا خدشہ ہے۔


انسانی حقوق کی ایک تنظيم نے دعویٰ كيا ہے كہ دھماكے ميں حكومت كے خلاف مظاہرے ميں شریک افراد كو نشانہ بنايا گيا ہے، تاحال كسی گروپ نے دھماكے کی ذمے داری قبول نہيں کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں