لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک
ہلاک ہونے والے ملزمان صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی کے قتل میں ملوث تھے،پولیس کا دعویٰ
لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں سرچ آپریشن جاری تھا کہ ایک گھر کی تلاشی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ میں گینگ وار کے تین کارندے ہلاک ہوگئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان صوبائی وزیرکچی آبادی جاوید ناگوری کے گھر پربم حملے میں ملوث تھے ،حملے میں جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے جبکہ ان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔