جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے پاکستان بدل جائے گا عمران خان

ہمارا مستقبل پاکستان اور بھارت کے درمیان امن ہے کشمیر کے مسئلے کے حل اور برصغیر میں امن سے تجارت بڑھے گی،عمران خان


Online June 15, 2015
ہمارا مستقبل پاکستان اور بھارت کے درمیان امن ہے کشمیر کے مسئلے کے حل اور برصغیر میں امن سے تجارت بڑھے گی،عمران خان۔ فوٹو: فائل

AUCKLAND: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگ الیکشن سسٹم ٹھیک نہ ہونے تک پارلیمنٹ سے باہر نہیں نکلیں گے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد انتخابات ہوں یا نہ ہوں پاکستان بدل جائے گا۔

ہمارے پاس شہر بند کرانے کیلیے عوام کی طاقت ہے، ہمارا مستقبل پاکستان اور بھارت کے درمیان امن ہے کشمیر کے مسئلے کے حل اور برصغیر میں امن سے تجارت بڑھے گی، نریندر مودی ڈرانے والی بلی ہے اس کا کوئی ویژن نہیںنجی ٹی وی کو دیے گئے، انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں فارم 15کے انکشافات پر خوشی ہوئی20ہزار فارم 15نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یا بچے ہوئے بیلٹ پر ٹھپے لگائے گئے یا تھیلوں میں ووٹ ڈالے گئے ، فارم 15نہ ہو تو سارے انتحابات مشکوک ہوجاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کریں گیکمیشن میں ابھی تک جو ثابت ہوا ہے وہ یہ ہے کہ 20ہزار فارم15نہیں ہیں انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ڈھائی کروڑ ووٹ کا ریکارڈ نہیں ہے149حلقوں میں 5فی صد سے زائد اضافی بیلٹ بھیجے گئے، آر اوز نے امیدواروں کی غیر موجودگی میں نتائج بنائے ،انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ عام انتخابات2015ء میں ہوں گے تاہم انتخابات ہوں یا نہ ہوں کمیشن کے فیصلے کے بعد بہتری ہوگی اور پاکستان بدل جائے گا، انھوں نے کہا کہ آرمی ایک ادارہ ہے ملک نوازشریف چلاتا ہے آرمی نہیں میں نے آرمی چیف سے بھی کہا تھا کہ نوازشریف کی زبان پر یقین نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں یمن کے مسئلے کی وجہ سے گیا تھا مجھے ڈر تھا کہ نوازشریف جی سی سی کے دبا اور ڈالر کی خاطر یمن جنگ کا حصہ نہ بن جائے، عمران خان نے کہا کہ نادرا پر حکومتی دباؤ ہے ہم ثابت کریں گے کہ نادرا بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس عوام کی طاقت ہے ہم شہروں کو بند کرسکتے ہیں، دھرنا آرمی اسکول پر حملے کی وجہ سے ختم کیا تھا، انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تاریخی انتخابات ہوئے ہمارے خلاف ساری جماعتیں اکٹھے ہوکر لڑی ہیں پھر بھی ہم جیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |