ماڈل ایان علی کی ایام اسیری کی داستان کا عنوان ’اسیر صیاد‘ تجویز

ایان علی نے حکومت سے پولیس وین کی خریداری کی خواہش کااظہار کیا ہے۔


Online June 15, 2015
اڈیالہ جیل سے عدالت لانے والی پولیس وین کواپنی زندگی کی اہم گاڑی قراردیتے ہوئے ایان علی نے حکومت سے پولیس وین کی خریداری کی خواہش کااظہار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ماڈل ایان علی نے اڈیالہ جیل میں اپنی کتاب کے 70صفحات مکمل کرلیے، کتاب کا نام 'اسیر صیاد' تجویز کیا گیاہے جبکہ صفحہ نمبر19 پراڈیالہ جیل سے عدالت لانے والی پولیس وین کواپنی زندگی کی اہم گاڑی قراردیتے ہوئے ایان علی نے حکومت سے پولیس وین کی خریداری اوریادگار کے طورپر گھرمیں رکھنے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔

آن لائن کوایان علی کی جیل میں اپنی زندگی پرلکھی جانے والی کتاب کے صفحات حاصل ہوئے ہیں جن میں ماڈل نے اپنی جیل کی زندگی، عدالتوں میں پیشی، جیلر، خواتین قیدیوں، حوالاتیوں، پولیس اہلکاروں کے رویے، کپڑوں کی خریداری، میک اپ کرانے سمیت تمام معاملات کی تفصیلات درج کی ہیں۔ کتاب کی ابتدامیں تصنیف کاعنوان بھی منتخب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں 5مختلف نام دیے گئے ہیں مگر 'اسیرصیاد' کانام سرخ مارکرسے ہائی لائٹ کیاگیا ہے۔ ذرائع نے آن لائن کومزید بتایا کہ کتاب کے تاحال 70صفحات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ خوبروماڈل چاہتی ہیں کہ حکومت پولیس وین انھیں فروخت کردے اور وہ اسے تاریخی حیثیت دے کراس میں اپنی زندگی کے اہم ترین دن جیل میں گزارنے کے بارے میں دیگر اشیابھی اس گاڑی میں رکھ سکیں۔ اس گاڑی کی 2تصاویر بھی کتاب کے صفحہ نمبر20 اور21 پردی گئی ہیں۔

ایک میں ایان علی کوگاڑی سے اترتے اوردوسری میں چڑھتے ہوئے دکھایا گیاہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ماڈل کی کتاب کے بعض صفحات تکمیل کے بعدسلوشن ٹیپ کے ذریعے وقتی طورپر ایک دوسرے سے جوڑدیے گئے ہیں۔ کتاب میں 19پولیس حکام، جیل کی بعض معروف شخصیات اورجیل سے باہرکی زندگی کے بارے میں بھی 2ابواب شامل ہیں۔ اس کتاب کے 21ابواب ہیں جن میں سے تاحال 4ابواب مکمل ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں