معروف شاعرومزاح نگارابن انشا کا 88 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

یوم پیدائش کے سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کااہتمام کیاجائے گا


Staff Reporter June 15, 2015
ابن انشا 11 جنوری 1978کو لندن میں انتقال کرگئے۔ انھیں کراچی میں دفن کیا گیا۔فوٹو: فائل

اردو ادب کے عظیم شاعر ومزاح نگار ابن انشاکا 88 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

ابن انشا کااصل نام شیرمحمد خان تھا وہ 15 جون 1927 کوجالندھر میں پیداہوئے۔ وہ بیک وقت صحافی، شاعر، مزاح نگار، افسانہ نگار، کالم نگار، سفرنامہ نگاراور مترجم تھے۔ انھیں ان کی معروف غزل 'انشا جی اٹھو، اب کوچ کرو' نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا۔ ابن انشانے ملک کے معروف اخبارات وجرائد میں کالم لکھے بطورشاعر ان کے متعدد مجموعے دل وحشی، چاندنگر اوراس بستی کے کوچے میں شائع ہوچکے ہیں۔

ابن انشا نے یونیسکوکے مشیرکی حیثیت سے مختلف یورپی وایشیائی ممالک کے تفصیلی دورے کیے جن کااحوال انھوں نے اپنے سفرناموں ابن بطوطہ کے تعاقب میں، چلتے ہوتوچین کوچلیے، دنیا گول ہے، نگری نگری پھرا مسافر اورآوارہ گردکی ڈائری میں اپنے مخصوص طنزیہ ومزاحیہ اندازمیں تحریرکیا۔ ابن انشاکی کتب خمارگندم، اردوکی آخری کتاب اورخط انشاجی کے قارئین میں بے پناہ پزیرائی حاصل کرچکی ہیں۔ ابن انشا 11 جنوری 1978کو لندن میں انتقال کرگئے۔ انھیں کراچی میں دفن کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |