کے پی کے کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک لاکھ 59 ہزار نئی اسامیاں تخلیق کی جارہی ہیں


Shahid Hameed June 15, 2015
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں7 لاکھ سے زائد افراد کو سستا آٹا اور گھی فراہم کرنے کیلیے انصاف کارڈز کا اجرا بھی کیا جارہا ہے،فوٹو: فائل

آئندہ مالی سال 2015-16 کیلیے خیبرپختونخوا کا 472 ارب روپے کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا جس میں ترقیاتی کاموں کیلیے 154 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ صوبہ کو آئندہ مالی سال کے دوران دہشت گردی کیخلاف جنگ کی مد میں 28 ارب جبکہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں 6 ارب ملنے کی توقع ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک لاکھ 59 ہزار نئی اسامیاں تخلیق کی جارہی ہیں جن میں محکمہ تعلیم کی 10 ہزار اور محکمہ صحت کی 2ہزار اسامیاں بھی شامل ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں7 لاکھ سے زائد افراد کو سستا آٹا اور گھی فراہم کرنے کیلیے انصاف کارڈز کا اجرا بھی کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |