لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث قریبی ہوٹلز اور عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا

آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122 کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز۔

ISLAMABAD:
گلبرگ كے علاقے لبرٹی ماركيٹ ميں شارٹ سركٹ كے باعث ڈيپارٹمنٹل اسٹورميں آتشزدگی سے ريسكيو اہلكاروں سميت 6 افراد زخمی ہوگئے جب كہ كروڑوں روپے ماليت كا سامان جل كرراكھ ہوگيا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلبرگ كے علاقے لبرٹی ماركيٹ ميں واقع ڈيپارٹمنٹل اسٹور ميں صبح کے اوقات میں اچانک شارٹ سركٹ كے باعث آگ بھڑک اٹھی ،آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی جس نے ديكھتے ہی ديكھتے 6 منزلہ اسٹور اور بيس منٹ كو اپنی لپيٹ ميں لے ليا جب کہ آگ اتنی خوفناك تھی كہ دھويں كے بادل كئی كلوميٹر دور سے ديكھے جاسكتے تھے۔


عمارت میں آتشزدگی كی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹيميں موقع پر پہنچ گئيں اور آگ بجھانے كے لئے كارروائياں شروع كرديں تاہما سٹور ميں موجود سامان كے باعث آگ پر قابو نہ پايا جاسكا، متعدد بار آگ بجھنے كے بعد دوبارہ بھڑک اٹھی، 20 گھنٹے كی كارروائی كے بعد رات گئے آگ پر مكمل طورپر قابو پايا گيا،امدادی كارروائيوں كے دوران قريبی پلازوں ،ريسٹورنٹس اور فليٹس كو خالی كرواليا گيا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2tzenh_fire-in-lahore-liberty-market_news
Load Next Story