کرنسی اسمگلنگ کیس ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع

کسٹم عدالت کے جج کے چھٹی پر جانے اور وکلاء کی ہڑتال کے باعث ماڈل ایان علی کو پیش نہ کیا جا سکا


ویب ڈیسک June 15, 2015
ماڈل ایان علی کو 3 ماہ قبل کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں پیشی کے لئے کچہری لایا گیا تاہم فاضل جج کے چھٹی پر جانے اور سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث ماڈل کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا اور بغیر کسی کارروائی کے ہی ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع کر دی گئی۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 3 ماہ قبل کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی خلیجی ملک اسمگل کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں