بھارت سے اس کی شرائط پر مذاکرات نہیں ہوسکتے سرتاج عزیز
بھارتی حکام کا دھمکی آمیز بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نوٹس میں لا رہے ہیں،مشیرخارجہ
لاہور:
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف بیانات بھارت کی سیاسی قیادت کی جنگی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
سرتاج عزیز کا 10 ویں سارک یو جی سی ہیڈزکانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدانوں نے انتخابات میں ووٹ لینے کے لئے پاکستان مخالف بیانات دیئے، پاکستان مخالف بیانات بھارت کی سیاسی قیادت کی جنگی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ شامل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، عالمی برادری کو پاک بھارت کشید گی کا نوٹس لینا چاہیئے، بھارتی دھمکی آمیز بیانات کا معاملہ بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نوٹس میں لا رہے ہیں۔
مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ دوستی ممکن نہیں تو لڑائی بھی نہیں چاہتے، بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن مسائل کے حل کے لئے مذاکرات بھارت کی شرط پر نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری سے کچھ لوگ ناخوش ضرور ہیں لیکن پاک چین اقتصادی راہداری کو کوئی خطرہ نہیں، اقتصادی راہداری صرف ایک سڑک نہیں بلکہ اس کے ساتھ کئی منصوبے منسلک ہیں۔