عوام اگلے الیکشن میں آمرانہ سوچ مسترد کردیں گے چوہدری پرویز الہٰی

18 وزارتیں اپنے پاس رکھنے والے وزیر اعلیٰ آمر ہیں، نائب وزیر اعظم


ویب ڈیسک October 14, 2012
18 وزارتیں اپنے پاس رکھنے والے وزیر اعلیٰ آمر ہیں، نائب وزیر اعظم فوٹو: این این آئی

KARACHI: نائب وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عوام اگلے الیکشن میں آمرانہ سوچ کو مسترد کردیں گے۔

شورکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 18 وزارتیں اپنے پاس رکھنے والے وزیر اعلیٰ آمر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان بتائیں کہ سستی روٹی اسکیم کا 70 فیصد ریکارڈ کہاں ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم نے کسانوں کی سہولت کے لئے ساڑھے 12 ایکڑ زمین تک ٹیکس معاف کیا، پنجاب میں اربوں روپے کی لاگت سے کالجز بنائے لیکن آج پنجاب میں 2 کروڑ بچے اسکول ہی نہیں جا سکتے توعوام دانش اسکول کا کیا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں