پیرس ایئرشو میں پاکستان کو جے ایف 17 تھنڈرلڑاکا طیارے کا پہلا آرڈر مل گیا

ایشیائی ملک کے ساتھ طے پائے گئے معاہدے کے تحت طیارے 2017 میں فروخت کیے جائیں گے


ویب ڈیسک June 15, 2015
جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے آرڈر حاصل کرنے کے لئے پیرس ایئرشو اچھا مقام ہے، ایئرکموڈور خالد محمود، فوٹو : اے پی پی/فائل

ایئرشو کے دوران پاکستانی طیاروں کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے بعد پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کو ہاتھوں ہاتھ لینے کے لیے پہلا معاہدہ طے پاگیا۔

پیرس ایئرشو کے دوران پاکستان میں تیار کردہ لڑاکا طیارے جے ایف 17 نے شاندار جوہر دکھائے جس کے بعد اس کی فروخت کا پہلا غیر ملکی آرڈر بھی مل گیا ہے اور اس سلسلے میں پاک فضائی کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ آفیسر ایئرکموڈور خالد محمود کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 طیارے کی فروخت کے پہلے معاہدہ پر دستخط ہوچکے ہیں جس کےتحت 2017 میں یہ طیارے فراہم کئے جائیں گے۔ خالد محمود نے معاہدہ طے کرنے والے ملک کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے ایشیائی ملک سے معاہدے کی تصدیق کی۔

ائیرکموڈور خالد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے اشتراک سے بننے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے آرڈر حاصل کرنے کے لئے پیرس ایئرشو اچھا مقام ہے جہاں فرنچ ممالک کو اس کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے جب کہ دیگر 11 ممالک نے پاکستانی لڑاکا طیارے حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ پیرس ایئرشو میں پاکستان کے 3 جے ایف 17 تھنڈرطیارے حصہ لے رہے ہیں جن میں ایک طیارہ فضا میں جوہر دکھا رہا ہے جب کہ دوسرا ڈسپلے اور تیسرا ریزرو کے طورپرشامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جے ایف 17 تھنڈرمتحدہ عرب امارات ، چین اور ترکی کے ائیر شو میں بھی اپنی صلاحیت کے جوہر دکھا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |