لیبیا میں القاعدہ کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع پر امریکی فوج کی فضائی کارروائی

امریکی فضائیہ کا حملہ کامیاب رہا لیکن فی الحال اس میں مختار کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیںکی جاسکتی، ترجمان پینٹاگون


ویب ڈیسک June 15, 2015
مختار پر الجزائر میں 2013 میں ایک گیس تنصیب پر حملہ کرکے 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے فوٹو : فائل

امریکی فوج نے لیبیا میں القاعدہ کمانڈر مختار بلمختار کی موجودگی کی اطلاع پر فضائی کارروائی کی ہے تاہم اس حملے میں اس کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے لیبیا کے مشرقی حصے میں القاعدہ کمانڈر مختار بلمختار کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ امریکی فضائیہ کا یہ حملہ کامیاب رہا لیکن فی الحال اس میں مختار کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کہ مختار پر الجزائر میں 2013 میں ایک گیس تنصیب پر حملہ کرکے 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے جب کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ان کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |