لاہور:
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی جس کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔
ہفتہ کے روز منظور ہونے والی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 9 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 103 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی جبکہ سی این جی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی کلو تک کی کمی کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایچ او بی سی کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے، مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے 92 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 16 پیسے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق پیر سے ہوگا۔