ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج عمیر صدیقی 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

دوران تفتیش ملزم نے 67 افراد کے قتل اور 84 دیگر جرائم کا اعتراف کیا، پولیس


ویب ڈیسک June 15, 2015
رینجرز نے عمیر صدیقی کو 11 مارچ کو نائن زیرو سے حراست میں لیا تھا. فوٹو: فائل

عدالت نے ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج عمیر صدیقی کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمیر صدیقی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے دوران تفتیش 67 افراد کے قتل جب کہ 84 دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے لہذا مزید تفتیش کے لئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز نے عمیر صدیقی کو 11 مارچ کو نائن زیرو سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد ملزم کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |