بان کی مون کی رمضان المبارک کے دوران یمن میں جنگ بندی کی اپیل

جنگ بندی سے امن مذاکرات کے ذریعے تنازعہ حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ


ویب ڈیسک June 15, 2015
امن مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے یمنی صدر منصور ہادی اور باغی جماعتوں کے نمائندگان بھی جنیوا میں موجود ہیں، فوٹو:فائل

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے رمضان المبارک میں انسانی بنیادوں پر یمن میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بان کی مون کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک شروع ہونے والا ہے لہٰذا اس دوران انسانی بنیادوں پر جنگ بندی روکنے کے لیے زوردیا جارہا ہے۔ انہوں نے یمن میں کم از کم 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کی ہے تاکہ جینیوا میں ہونے والے امن مذاکرات کے ذریعے تنازعہ حل کرنے میں مدد مل سکے۔

واضح رہے کہ امن مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے یمنی صدر منصور ہادی اور باغی جماعتوں کے نمائندگان بھی جنیوا میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں