اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے الیکشن کمیشن

وفاقی دارالحکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے 79 یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک June 15, 2015
آئندہ 3 سے 4 روز میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن، فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے وفاقی دار الحکومت میں 25 جولائی کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 25 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کی حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پہلی بار حلقہ بندیاں کی گئی ہیں جس کے تحت شہر کو 79 یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ آئندہ 3 سے 4 روز میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں