ملک میں کام کرنے والی این جی اوز کی رجسٹریشن کو چیک کیا جائے گا چوہدری نثار

’’سیو دی چلڈرن‘‘ کے خلاف لیا گیا ایکشن واپس نہیں ہوا، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک June 15, 2015
سیو دی چلڈرن کے خلاف کارروائی سے متعلق کوئی دباو نہیں، چوہدری نثار- فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ملک میں کام کرنے والی تمام غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی رجسٹریشن چیک کی جائے گی جب کہ ''سیو دی چلڈرن'' کے خلاف لیا گیا ایکشن واپس نہیں ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ملک میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کی رجسٹریشن چیک ہوگی، ان کی مانیٹرنگ کا کام اکنامک افیئرڈویژن کرتا ہے تاہم این جی اوز کی سیکیورٹی کلیئرنس وزارت داخلہ کے پاس ہے جب کہ سیو دی چلڈرن اچھی شہرت کی حامل این جی او ہے تاہم اس کے خلاف کارروائی اکنامک افیئرز ڈویژن کی رپورٹ پر کی، اس کے حوالے سے کسی قسم کا دباؤ نہیں اور نہ ہی این جی او کے خلاف لیا گیا ایکشن واپس ہوا ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تمام این جی اوز کی سیکیورٹی کلیئرنس سے متعلق ازسرنوجائزہ لے رہے ہیں، 3 سے 4 دن میں این جی اوز سے متعلق نئے قوانین لائے جائیں گے جب کہ کسی این جی او کے بارے میں جو بھی شکایات ہوئی وہ سامنے لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے کئی عالمی این جی اوز سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کو ویزا دینے سے انکار کیا جب کہ اب ویزا دینے سے متعلق معاملات رولز کمیٹی طے کرے گی۔

واضح رہے غیر ملکی این جی او سیو دی چلڈرن کو پاکستان مخالف سرگرمیوں پر ملک میں کام سے روک دیا گیا تھا اور تنظیم کو 15 روز کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں