ملالہ کو کچھ دیر وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا تجربہ کامیاب رہا آئی ایس پی آر

ملالہ کی سانسیں تیزی سے بحال ہورہی ہیں اور اعضاء میں حرکت پیدا ہوئی ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 14, 2012
ملالہ کی سانسیں تیزی سے بحال ہورہی ہیں اور اعضاء میں حرکت پیدا ہوئی ہے، آئی ایس پی آر فوٹو: فضل خالق

آئی ایس پی آر کے مطابق ملالہ کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا تجربہ کامیاب رہا تاہم ان کی بیرون ملک روانگی کی ضرورت پڑی تو ایئر ایمبولینس تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ملالہ کی سانسیں تیزی سے بحال ہورہی ہیں اور اعضاء میں حرکت پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے اب انہیں درد محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ کے زخم بھی بھرنا شروع ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملالہ کوکچھ دیر وینٹی لیٹرسے ہٹانے کا تجربہ کامیاب رہا تاہم انہیں بیرون ملک بھجوانے کا آپشن ابھی بھی زیرغور ہے لیکن اس کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں