این جی اوزکی مانیٹرنگ کاقانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ

جب تک سیودی چلڈرن خود کو رجسٹرڈ نہیں کروالیتی اس وقت اس پر تلوار لٹکی رہے گی، وزارت داخلہ


Irshad Ansari June 16, 2015
جب تک سیودی چلڈرن خود کو رجسٹرڈ نہیں کروالیتی اس وقت اس پر تلوار لٹکی رہے گی، وزارت داخلہ فوٹو:فائل

لاہور: وفاقی حکومت نے غیرملکی این اجی اوزکی رجسٹریشن ومانیٹرنگ سمیت دیگرمعاملات کیلیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے تیارکردہ قانون کامسودہ منظوری کیلیے پارلیمنٹ میں لانے کافیصلہ کیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این جی اوز کیلیے قانون کا مسودہ تیارہے اور اس پرایف بی آر،اسٹیٹ بینک،لا اینڈجسٹس، اقتصادی امورڈویژن سمیت دیگر اداروں، وزارتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرزکی جانب سے آرا بھی دی جاچکی ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق این جی او ''سیو دی چلڈرن'' نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں اسکے آپریشنز اور دفاتر پیرکے روز بھی بند رہے۔ این جی اوکے ترجمان سعید احمد نے کہاکہ انھیں ابھی تک حکومت کی جانب سے دفاتر دوبارہ کھولنے بارے کوئی احکام وصول نہیں ہوئے۔ این این آئی کے مطابق وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک سیودی چلڈرن خود کو رجسٹرڈ نہیں کروالیتی اس وقت اس پر تلوار لٹکی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں