سشما سوراج کا کرپشن اسکینڈل بے نقاب استعفے کا مطالبہ

سابق آئی پی ایل سربراہ للت مودی کوبرطانیہ کے ویزے کے حصول میں سشما سوراج نے مدد کی تھی


Online June 16, 2015
بھارتی وزیر نے برطانوی امیگریشن حکام پر للت مودی کو سفری دستاویزات جاری کرنے کیلیے دبائو ڈالا جس پر للت مودی کو 24 گھنٹے میں سفری دستاویزات جاری کر دی گئیں: فوٹو:فائل

بلند و بانگ دعوے اور پاکستان کو دھمکانے والی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کرپشن اسکینڈل منظرعام پرآ گیا، بدعنوانیوں کے باعث برطرف کیے جانے والے سابق آئی پی ایل سربراہ للت مودی کو برطانیہ کے ویزے کے حصول میں سشما سوراج نے مدد کی تھی۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کیتھ ویز نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا نام لے کر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بھارتی وزیر نے برطانوی امیگریشن حکام پر للت مودی کو سفری دستاویزات جاری کرنے کیلیے دبائو ڈالا جس پر للت مودی کو 24 گھنٹے میں سفری دستاویزات جاری کر دی گئیں، اس معاملے پر بھارتی میڈیا اور اپوزیشن مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہا ہے تاہم سشما سوراج کا کہنا ہے کہ انھوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر للت مودی کو ویزے کے حصول میں مدد دی اور کچھ غلط نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں