کوہاٹ کے قریب ٹینکراورکار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق 2زخمی

ابتدائی شواہد کے روشنی میں حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 16, 2015
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کا 8 سالہ بچہ شامل ہے،پولیس،فوٹو فائل

راولپنڈی روڈ پرٹینکر اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ پولیس کے مطابق راولپنڈی روڈ پرگنڈیالی کے قریب اسلام آباد سے کوہاٹ آنے والی کارمخالف سمت سے آنے والے پانی کے ٹینکر سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں کار میں موجود میاں بیوی اوران کا 8 سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اورزخمیوں کو سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے روشنی میں حادثہ کار ڈرائیورکی تیزرفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم تفتیش مکمل ہونے کے بعد حتمی وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔