رواں سال کے لئے زکوۃ کا نصاب 33 ہزار641 روپے مقرر

33ہزار641 روپے سے زائد رقم پرزکوٰة منہا کی جائے گی،اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک June 16, 2015
ملک بھر کے تمام نجی و سرکاری بینک یکم رمضان کو سیونگ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ منہا کرتے ہیں فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روان سال کے لئے زکوٰة کا نصاب 33 ہزار 641 روپے مقرر کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں سال کے لئے زکوٰة کا نصاب 33 ہزار 641 روپے مقررکیا گیا ہے۔ اس سے زائد رقم پر زکوٰۃ کی کٹوٹی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر کے تمام نجی و سرکاری بینک یکم رمضان کو سیونگ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ منہا کرتے ہیں تاہم مخصوص کھاتے اس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |