بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ اب پیزا بیچیں گی

ہمارے ریسٹورینٹ کے کھانوں کا معیار اورلذت لاجواب ہے اس لئے امید ہے کہ یہ ترقی کرے گا، جوہی چاولہ


ویب ڈیسک June 16, 2015
جوہی چاؤلہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم پروڈکشن ہاؤس اور آئی پی ایل کی فرنچائز چنئی سپر کنگز میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی اداکاری کا ایک زمانہ مداح ہے لیکن بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے جہاں اپنے آپ کو ایک خاتون خانہ اور اچھی کاروباری ذہنیت رکھنے والی عورت کے حیثیت سے منوایا وہیں اب انہوں نے ایک ریسٹورینٹ بھی کھول لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوہی چاؤلہ نے ممبئی کے کیپمس کارنرمیں اپنے شوہراورچند دیگر افراد کی شراکت میں ریسٹورینٹ کھولا ہے، پیزا میٹرو پیزا نامی اس ریسٹورینٹ میں اطالوی کھانوں خصوصاً پیزا پیش کئے جارہے ہیں۔اپنے نئے کاروبار کے حوالے سے جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ان کے اس ریسٹورینٹ کے کھانوں کا معیار اورلذت لاجواب ہے اس لئے انہیں امید ہے کہ یہ ریسٹورینٹ ترقی کرے گا۔

واضح رہے کہ جوہی چاؤلہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم پروڈکشن ہاؤس اورآئی پی ایل کی فرنچائز چنئی سپر کنگز میں بھی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔