کراچی میں مکھی مرنے کی بات میں نے شروع نہیں کی وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں وضاحت

امید ہے وضاحت سے ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل مطمئن ہوگئے ہوں گے، نواز شریف


ویب ڈیسک June 16, 2015
امید ہے وضاحت سے ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل مطمئن ہوگئے ہوں گے، نواز شریف۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں تقریب کے دوران مکھی کے مرنے کی بات میں نہیں شروع نہیں کی اور یہ بات ہلکے پھلکے انداز میں کی تھی۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مکھی کے مرنے کی بات میں نے شروع نہیں کی بلکہ ہلکے پھلکے انداز میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو کہا تھا کہ سندھ میں ہڑتالیں نہیں ہونی چاہیئں، امید ہے وضاحت سے ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل مطمئن ہوگئے ہوں گے اگر مزید وضاحت کی ضرورت پڑی تو ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کرکئی منصوبوں پر کام شروع کئے ہیں، وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو گرین بس کا تحفہ دے رہی ہے جس کے لئے 5 ارب روپے جاری کرچکے ہیں اوراس منصوبے کے لئے تمام فنڈز وفاق ہی فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبے میں سندھ حکومت کی مدد کریں گے جب کہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو کہا تھا کہ منصوبے کے لئے جتنی رقم بجٹ میں آپ رکھییں گے اتنی ہی وفاقی حکومت فراہم کرے گی اور سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے کے لئے ڈھائی ارب روپے رکھے ہیں تو وفاق بھی ڈھائی ارب روپے فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی بجٹ میں 50 فیصد وفاقی حکومت دے گی جب کہ کراچی حیدرآباد موٹروے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے اوریہ منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا اور خواہش ہے کہ کراچی لاہور موٹروے منصوبہ اپنی مدت میں مکمل ہو۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم پاکستان کو وسط ایشیائی ریاستوں سے ملائیں گے اور طورخم سے جلال آباد موٹروے کو ایف ڈبلیو او مکمل کرے گی جب کہ گوادرسے چمن تک شاہراہ بھی 2016 تک مکمل کرلی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |