رمضان المبارک کا چاند کل نظر آنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات

کل مطلع صاف ہوگا اس لئے کل شام 7 بجکر 5 منٹ پر چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 16, 2015
کل مطلع صاف ہوگا اس لئے کل شام 7 بجکر 5 منٹ پر چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، محکمہ موسمیات. فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل مطلع صاف ہوگا اس لئے چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل مطلع صاف ہوگا اس لئے کل شام 7 بجکر 5 منٹ پر چاند نظر آنے کے امکانات ہیں جس کے بعد جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا دورانیہ 38 منٹ ہوگا جب کہ نئے چاند کی عمر 24 گھنٹے 44 منٹ ہے۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔