نیب نے ایف بی آر کے 3 سابق سربراہان کے خلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری دیدی

سلمان صدیقی،عبداللہ یوسف اورعلی ارشدحکیم کیخلاف کرپشن اوراختیارات کےغلط استعمال کےالزامات پرانکوائری کی منظوری دی گئی۔


ویب ڈیسک June 16, 2015
نیب نے کلیکٹر کسٹم اقبال منیب اورعاشرعظیم گل کے خلاف بھی تحقیقات کی ہدایت کی

ISLAMABAD: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایف بی آر کے 3 سابق سربراہوں کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین نیب قمرالزمان چوہدری کی زیر صدارت انتظامی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کے 3 سابق سربراہان سلمان صدیقی، عبداللہ یوسف اورعلی ارشد حکیم کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی، تینوں سابق سربراہان پر کرپشن اوراختیارات کے غلط الزامات ہیں جس کی تحقیقات کے لئے چیرمین نیب نے انکوائری کی اجازت دی جب کہ نیب نے کلیکٹر کسٹم اقبال منیب اورعاشرعظیم گل کے خلاف بھی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں