کرس گیل نے فضا میں اڑتے ڈرون کے پرخچے اڑادیئے

کرس گیل اور پیٹرسن کے درمیان شاٹ لگا کر ڈرون گرانے کا مقابلہ ہوا جو گیل نے جیت لیا


ویب ڈیسک June 16, 2015
کرس گیل اور کیون پیٹرسن گزشتہ کئی روز سے کریبین پریمئیر لیگ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ فوٹو ڈیلی میل

ISLAMABAD: دنیائے کرکٹ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ اور بلند و بالا چھکوں کی بارش کرنے والے دو بلے بازوں کرس گیل اور کیون پیٹرسن کے درمیان فضا میں بلند چھوٹے سے ڈرون کو گرانے کا چینلج پڑ گیا اور کئی کوششوں کے بعد بلآخر کرس گیل نے ڈرون کے پرخچے اڑا کر یہ چیلنج جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اسٹار کھلاڑی کرس گیل اورسلیکٹرز کے عتاب کا شکار انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن کیربین پریمئر لیگ کی پروموشن کے لیے سمرسٹ کے میدان میں موجود تھے کہ اسی دوران کرس گیل نے پیٹرس کو فضا میں بلند ڈرون کو ہٹ کرنے کا چیلنج کردیا جس کےبعد دونوں کھلاڑیوں نے فائرنگ مشین سے بولنگ کا فیصلہ کیا اور باری باری ہٹ لگانا شروع ہوگئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے تاک تاک کر ڈرون کا نشانہ لینا شروع کردیا جب کہ وہاں بیٹھے تماشائیوں کے دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہونا شروع ہوگئیں، اسی دوران کیون پیٹرسن کا چوتھا شاٹ ڈرون کے انتہائی قریب سے گزر گیا جس کے بعد بلند و بالا چھکے مارنے والے کرس گیل نے اپنا چوتھا شاٹ لگایا جس کے بعد گیند گیل کےبلے سے گولی کی رفتاری سے نکلتی ہوئی ڈرون سے جا ٹکرائی اور اسے نیچے گرادیا جس پر کرس گیل خوشی سے کھل اٹھے جب کہ پیٹرسن دیکھتے ہی رہ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں