تیونس میں ٹرین کی بس کو ٹکر سے 17 افراد ہلاک

حادثہ ریلوے کراسنگ پر بیریئر نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیاجس کے باعث ٹرین پٹری سے اتر گئی


حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں ٹرین میں سوار مسافروں کی ہوئیں،فوٹو:اے ایف پی

ISLAMABAD: تیونس کے دارالحکومت میں مسافر ٹرین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا جہاں ریلوے کراسنگ پر مسافر بس ٹرین کے سامنے آگئی جس کے نتیجے میں ٹرین بے قابو ہو کرپٹری سے اتر گئی۔ حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زیادہ تر ہلاکتیں ٹرین میں سوار مسافروں کی ہوئیں جب کہ زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ ریلوے کراسنگ پر بیریئرنہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا تاہم حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تیونس میں ٹرین حادثات معمول بن چکے ہیں جس کی بڑی وجہ اکثرریلوے کراسنگز پر بیریئر نہ ہونا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں