وزیراعظم کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا فون رمضان کی مبارک باد
دونوں ممالک کو جنگ کی باتیں بھلا کر امن و آشتی کی طرف آنا چاہیے، وزیراعظم نوازشریف
وزیراعظم نوازشریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فون کیا جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فون کیا جس میں دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جس میں نریندر مودی نے پاکستان سے اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ قوموں کے حکمران گھر کے سربراہ کی طرح ہوتے ہیں جو لڑائی سے بچاتے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو جنگ کی باتیں بھلا کر امن و آشتی کی طرف آنا چاہیے، ہمسایہ ہونے کے ناطے ہمیں مل کر امن سے رہنا چاہیے اور باہمی اختلافات کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہیے۔
پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو 5 منٹ تک جاری رہی جس میں نریندر مودی نے نوازشریف کو رمضان المبارک کی پیشگی مبارکباد دی اور گرفتار پاکستانی ماہی گیر بھی رہا کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ بنگلا دیش کے دوران مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور بنگلادیش کے قیام سے متعلق بھارتی سازش کا برملا اظہار کیا تھا اوراس کے بعد ان کے وزرا پاکستان مخالف بیان دینے میں ایک دوسرے سے بازی لیتے نظرآئے تاہم پاکستان نے بھی بھارتی ہرزہ سرائی کا منہ توڑ جواب دیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2u7syv_nawaz-modi_news