سنجے دت نے ایک بار پھر پیرول پر رہائی کے لیے درخواست دے دی

سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 42 ماہ کی جیل کاٹ رہے ہیں


ویب ڈیسک June 16, 2015
سنجے دت آخری بار دسمبر میں 14 روز کے لیے پیرول پر رہا ہوئے تھے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار سنجے دت نے ایک بار پھر سے پیرول پر رہائی کے لیے اپیل دائر کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ادکار سنجے دت آخری بار دسمبر میں 14 روز کے لیے پیرول پر رہا ہوئے تھے اور اس سے قبل بھی اداکار کئی بار پیرول پر رہا ہوئے ہیں جب کہ متعدد بار وقتی رہائی میں توسیع بھی کرواتے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ سنجے دت نے دوبارہ سے پیرول پر رہائی کے لیے پونا کی جیل انتظامیہ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دے دی ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ کے کامیاب ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی سنجے دت کی زندگی پر فلم بھی بنارہے ہیں جس میں سنجے دت کا کردار رنبیرکپور ادا کریں گے جب کہ ان کے والد آنجہانی ادکار سنیل دت کے کردار کے لیے امیتابھ بچن کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پونے جیل میں 42 ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ 18 ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں