بھارت میں صرف سایہ پڑنے پر ہی اونچی ذات والے ہندوؤں کا دلت لڑکی پر بہیمانہ تشدد

متاثرہ لڑکی کو دوبارہ علاقے میں نظر آنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں


ویب ڈیسک June 16, 2015
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی، فوٹو:فائل

بھارت میں نچلی ذات کے ہندوؤں کو اونچی ذات والوں کی جانب سے مسلسل متعصبانہ سلوک کا سامنا ہے اور اب یہ سلوک اس انتہا کو پہنچا چکا ہے کہ حال ہی میں ایک لڑکی کو اس کا سایہ اونچی ذاتی والے شخص پر پڑنے کے باعث تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں گنیش پورہ میں دلت گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کنویں سے پانی نکال رہی تھی کہ اس دوران اس کا سایہ قریب کھڑے ایک اونچی ذات والے ہندو پر پڑگیا جس پر اس کے خاندان کی خواتین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایک خاتون نے لڑکی کو دوبارہ اس علاقے میں نظر آنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

متاثرہ خاندان کی جانب سے جب پولیس میں رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی گئی تو اونچی ذات والے ہندوؤں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں تاہم بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں